ئی جی سندھ

آئی جی سندھ سے کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے 13 رکنی وفد کی ملاقات

کراچی(عکس آن لائن)آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران و ممبران نے ملاقات کی ۔آئی جی سندھ نے کاشف ہاشمی کو صدر،ریحان چشتی کو سیکریٹری جبکہ محمد سلمان کو نائب صدر منتخب ہونے سمیت دیگر تمام منتخب عہدیداران و گورننگ باڈی کے ممبران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مجھے قوی امید ہے کہ کرائم رپورٹرز ایسوسی کے جملہ عہدیداران و ممبران صحافتی برادری کی فلاح و بہبود اورانہیں درپیش مختلف مسائل کے حل کے سلسلے میں نا صرف ہراول دستے کا کام کرینگے بلکہ ہر سطح پر غیرجانبدارانہ صحافت کے فروغ جیسے اقدامات کو بھی یقینی بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حق اور صداقت کا پرچم اٹھائے آپ اپنے صحافتی فرائض کے زریعے عوام کو درپیش مسائل و مشکلات کے ازالوں کو ناصرف یقینی بناتے ہیں بلکہ ان کی آوازوں کو اونچے ایوانوں تک رسائی کا موقع بھی فراہم کرتے ہیں۔ اس موقع پر سی آر اے وفد نے آئی جی سندھ کو مختلف علاقوں میں صحافتی فرائض کی انجام دہی میں سیکیورٹی سے متعلق درپیش مسائل و مشکلات اور اہم واقعات کی کوریج کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔جس پر آئی جی سندھ نے اس حوالے سے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔

آئی جی سندھ کی جانب سے امن وامان کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات پر وفد میں شامل صدر نائب صدر سمیت دیگر تمام عہدیداران و ممبران بشمول خزانچی رجب علی،سیکریٹری ریحان چشتی، جوائنٹ سیکریٹری فیاض یونس،انفارمیشن سیکریٹری عاطف رضا،جبکہ گورننگ باڈی کے ممبران میں شامل فیضان جلیس, اسدعلی،اظفرعباسی اور اکرم قریشی نے اطمینان کا اظہار کیا اور سی آر اے کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں