لاہور(عکس آن لائن)لاہور ہائیکورٹ میں آئی جی جیل خانہ جات ملک مبشر احمد خان کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت (پیر) کے روز ہو گی ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی سابق آئی جی میاں فاروق نذیر کی درخواست پر سماعت کریں گے۔
فاضل عدالت نے پنجاب حکومت کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے مہلت دے رکھی ہے۔پنجاب حکومت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پراعتراض دائر کررکھا ہے۔درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گریڈ 21 کا افسر ہوں اور پہلے بھی آئی جی جیل رہ چکا ہے، آئی جی جیل خانہ جات کا عہدہ گریڈ 21 کا ہے جبکہ گریڈ21 کے عہدے پرگریڈ 20 کے افسرملک مبشراحمد خان کوغیر قانونی طور پر تعینات کیا گیا۔ استدعا ہے اس تعیناتی کو کالعدم قرار دیا جائے۔