شہباز شریف

آئی ایم ایف کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (عکس آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم شہبازشریف نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز ایم ڈی آئی ایم ایف کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

انہوںنے کہاکہ آئی ایم ایف کے پروگرام کی شرائط کو پورا کرنے کے حکومتی عزم کے بارے میں آگاہ کیا، تباہ کن سیلاب کے بعد پاکستان کی معاشی مشکلات کے بارے میں بھی بتایا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے بتایا کہ آئی ایم ایف کا وفد جلد پاکستان آئے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں