آئی ایم ایف

آئی ایم ایف پاکستان کو ایک ارب 17کروڑ ڈالر دینے پر رضا مند

اسلام آباد(نمائندہ عکس)عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)نے پاکستان کے ساتھ قرض پروگرام بحال کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاہدے کے تحت ایک ارب 17کروڑ ڈالر ملیں گے، بحالی پروگرام سے پاکستان کی معیشت کو سنبھالنے میں مدد ملے گی۔آئی ایم ایف نے پاکستان کے معاشی اصلاحاتی پروگرام کی تعریف کی ، عالمی مالیاتی فنڈ پاکستان کو ایک ارب 17 کروڑ ڈالر فراہم کرنے پر رضا مند ہو گیا۔

عالمی مالیاتی فنڈ کے مطابق توسیعی پروگرام کے تحت 4 ارب 20 کروڑ ڈالر مزید فراہم کیے جائیں گے، آئندہ سال جون تک یہ رقم 7 ارب ڈالر کردی جائے گی،دوسری جانب وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ طے پا گیا،پاکستان کو جلد ایک ارب 17 کروڑ ڈالر مل جائیں گے۔وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ مدد کرنے پر وزیراعظم، وزرا اور فنانس ڈویژن کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں