آئی ایم ایف مذاکرات میں منی بجٹ یا300ارب کے نئے ٹیکس لگانے کے معاملات تشویشناک ہے ‘راجہ عدیل

لاہور(عکس آن لائن)انجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج لاہورکے سینئر نائب صدرراجہ عدیل نے آئی ایم ایف سے مزید قرض کی قسط کے مذاکرات میں منی بجٹ یا 300ارب کے نئے ٹیکس لگانے کے معاملات زیر غور آنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے آئی ایم ایف سے قرضوں کے عوض پہلے ہی بجلی گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ،روپے کی قدر میں کمی اور ٹیکسوں کی بھر مار سے ملک میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جس سے صنعتی شعبہ اور عوام شدید متاثر ہورہے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہید گنج کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔راجہ عدیل اشفاق نے کہا کہ بھاری قرضوں کے عوض آئی ایم ایف معاہدے کے تحت روپے کی قدر میں کمی سے ، ڈالر کی قیمت میں اضافہ، بجلی، گیس کی قیمتوں میں اضافہ سے صنعتی ترقی متاثر ہورہی ہے اور ملک میں ہوشربا مہنگائی جنم لے رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ روپے کی قدر میں کمی سے درآمدی اشیاء پر اثر پڑا، افراط زر بڑھ رہا ہے ملکی معاشی شرح نمو 9سال کی کم ترین سطح پر ہے انہوں نے کہاکہ حکومت ملک میں ہوشربا مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے اقدامات کرے اور صنعتی شعبہ کیلئے بجلی گیس کی قیمتوں میں کمی کرے تاکہ بڑھتی ہوئی ہوشربا مہنگائی کو کنٹرول کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مزید قرض لینے سے اجتناب برتے ،حکومت مزید قرضوں کی بجائے وزیروں ،مشیروں کی فوج کم کرکے اخراجات میں کمی کرے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں