وزیراعظم شہباز شریف

آئی ایم ایف سے مذاکرات، وزیراعظم نے اتحادیوں کوکل عشائیہ پر مدعو کرلیا

اسلام آباد (نمائندہ عکس) وزیراعظم شہباز شریف نے معاشی صورتحال پر مشاورت کے لئے اتحادیوں کوکل پیر کو عشائیہ پر مدعو کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف حکومتی اتحادی جماعتوں کے ارکان اسمبلی کے اعزاز میں کل پیر کو عشائیہ دیں گے اور آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات سے آگاہ کریں گے۔

وزیراعظم حکومت کی اتحادی جماعتوں سے معاشی چیلنجز سے نمٹنے پر مشاورت سمیت مہنگائی کے خاتمے کیلئے ارکان اسمبلی سے تجاویز لیں گے۔شہباز شریف کی جانب سے اتحادی ارکان قومی اسمبلی کو پیر کو عشائیہ پر مدعو کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں