نیئر حسین بخاری

آئین کے آرٹیکل 63 اے کی غلط تشریح کرکے ارکان کو گمراہ کیا جا رہا ہے، نیر بخاری

اسلام آباد (عکس آن لائن)پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر بخاری نے کہاہے کہ آئین کے آرٹیکل 63 اے کی غلط تشریح کرکے ارکان کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔ اپنے بیان میں نیئر حسین بخاری نے کہاکہ مختلف بیانات اور دھمکیاں دے کر ارکان قومی اسمبلی ہراساں کیا جا رہا ہے، تحریک عدم اعتماد سے متعلق طریقہ اور رولز بلکل واضح ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اسپیکر قومی اسمبلی وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈال سکتے۔

انہوںنے کہاکہ آئین کے تحت اسپیکر ہر رکن کے ووٹ کا حق استعمال ہونے کو یقینی بنانے کا پابند ہے، اسپیکر قومی اسمبلی پر شدید تحفظات ہین اگر رکاوٹیں ڈالی گئیں تو آئین کی خلاف ورزی ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ حکومت اپنی ناکامی نظر آنے کے بعد اپوزیشن کے سامنے رکاوٹین ڈالنے کی تیاری کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں