لیاقت بلوچ

آئین کے آرٹیکل 6کے تحت فوجی غاصب کو سزا انتہائی اہم اقدام ہے،لیاقت بلوچ

راولپنڈی(عکس آن لائن)جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 6کے تحت فوجی غاصب کو سزا انتہائی اہم اقدام ہے آج جو لوگ عدالتوں کے فیصلے سے انحراف کر رہے ہیں وہی کل عدالتوں کے فیصلوں کا احترام کرنے کے فتوے دیتے تھے کسی شخص یا ادارے کو حق حاصل نہیں کہ وہ اعلیٰ عدلیہ کی تضحیک کرے

22دسمبرکو جماعت اسلامی کا بڑا کارواں لیاقت باغ سے’’ کشمیر یکجہتی مارچ ‘‘اسلام آباد کے لئے روانہ ہو گا اورتمام رکاوٹوں کے باوجود کشمیر سے یکجہتی کا مارچ ڈی چوک میں ہو گا آزادی کشمیر اورحق خود ارادیت کے لے دی جانے والی لازوال قربانیوں کے لئے یہ مارچ سنگ میل ثابت ہو گااس حوالے سے جماعت اسلامی تمام سیاسی سماجی جماعتوں کو مارچ میں شرکت کی دعوت دیتی ہے ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ نے جمعرات کے روز الاکرام بلڈنگ میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کیا اس موقع پر امیر جماعت اسلامی پنجاب شمالی ڈاکٹر طارق سلیم ،امیر راولپنڈی عارر شیرازی ، عبدالجلیل نقشبندی ، رضا شاہ ، رہنما انجمن تاجران شرجیل میر، اور ناضم اطلاعات محمد اعظم بھی موجود تھے لیاقت بلوچ نے کہا کہ 72سال کی تاریخ واضح اور عیاں ہے کہ پاکستان اور بھارت کسی بھی وقت آمنے سامنے ہو گا135دن سے کرفیو اورلاک ڈاؤن کا شکار بھارت کے ظلم و بربریت کے باوجود اپنی جان و مال اور عصمتوں کی قربانیاں دے دہے ہیں جبکہ بھارت اپنے ناجائر فیصلے کو مستحکم کرنے کے لئے مسلسل اقدام کر رہا ہے لیکن پاکستان کی عجیب صورتحال ہے بھارت کا مقابلہ کرنا کشمیریہوں پر ظلم اور ناجائز قنضے کا جواب دینا پاکستانی حکومت اور افواج پاکستان پر قومی فرض بھی ہے اور فرض بھی لیکن اگر اس مرحلے پر بھی بھارت کے ظلم اور سراسر زیادتی کو بے حسی ، بے غیرتی سے برداشت یا نظر انداز کیا جائے تو یہ پاکستان کی سلامتی کے لئے زہر قاتل ہو گا اور مستقبل کے خطرات بڑھتے جائیں گے

امریکا نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ دھوکہ کیا ہے امریکہ کی جانب سے ثالثی کی کششمیں بالکستان بدترین غفلت کا شکار ہے امریکہ ہمیشہ اپنی مرضی کا جال پھیلاتا ہے اور ہم ڈالروں کی لالچ میں اپنی حکومتوں کی وجہ سے پھنس جاتے ہیں تبدیلی کی دعویدار سرکارماضی کی غلطیوں کے تسلسل کو برقرار رکھے ہوئے ہے عمران خان نے ملائشیا کی کانفرنس سے انکار کر کے پاکستان کے مخلص دوستوں کوناراض کر دیا ہے لیاقت بلوچ نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح 11ستمبر1948کو فوت ہوئے لیکن اور ان کے 2قومی نظریے کو 16دسمبر1971کو قتل کر دیا گیا حکمران طبقے نے سبق نہیں لیا مقتدر طبقے نے غفلت کے باعث قائد اعظم کے پاکستان کو کمزوری کا شکار کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 6کے تحت فوضی غاصب کو سزا انتہائی اہم اقدام ہے آج جو لوگ عدالتوں کے فیصلے سے انحراف کر رہے ہیں وہی کل عدالتوں کے فیصلوں کا احترام کرنے کے فتوے دیتے تھے کسی شخص یا ادارے کو حق حاصل نہیں کہ وہ اعلیٰ عدلیہ کی تضحیک کرے پرویز مشرف نے 3بار آئین کو بائی پاس کیا اور اس مقدمہ میں صرف مشرف الیکا ذمہ دار اور مجرم ہے جس نے اپنے ذاتی مفاد کو ترجیح دی افواج پاکستان کا ہر افسر اور ہر جوان پاکستانیوں کے دل کی گہرائیوں میں ہیں لیکن فرد واحد کی غلطیوں کو ادارے سے منسلک نہیں کیا جا سکتا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں