بلاول

آئین پاکستان کے تحفظ ،بقاء کی جدوجہد جاری رکھیں گے،بلاول بھٹو زرداری

لاہو ر(عکس آن لائن) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے پیپلزلائرز فورم اور پروگریسو لائرز الائنس کے نمائندگان نے گزشتہ روز بلاول ہائوس لاہور میں ملاقات کی۔جس میں ہائی کورٹ بار کی سیکریٹری کے لئے پروگریسو لائرز الائنس کی فاتح امیدوار پی پی پی کی حمایت یافتہ صباحت رضوی نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کیا۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پیپلزلائرز فورم اور پروگریسو لائرز الائنس کے نمائندگان نے لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن میں کامیابی پر مبارک باد دی اور انہوں نے خصوصی طور پر صباحت رضوی کو لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا سیکریٹری منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے صباحت رضوی کے ہمراہ پاکستان بار کونسل کے رکن عابد ساقی اور پنجاب بار کونسل کے رکن راحیل کامران چیمہ نے بھی ملاقات کی۔پیپلزلائرز فورم اور پروگریسو لائرز الائنس کے نمائندگان نے انسانی حقوق اور آئین کی بالادستی کی جدوجہد میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ساتھ دینے کے عزم کا اظہار کیا ۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وکلا برادری کو یقین دہانی کرائی کہ وہ انکے ساتھ مل کر آئین پاکستان کے تحفظ اور بقا کی جدوجہد جاری رکھیں گے،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کرنے والوں میں گلفام سرویا، شاہد عمران اولکھ، عظیم حفیظ، آصف خاں بلوچ، سلمان نذیر چیمہ، حمزہ ریاض چیمہ، ذیشان علی ساہی، قمر خاں، فہیم خاں، حماد صوفی شامل تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں