گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ

آئین اور قانون پر عملدرآمد کروانا اکیلے میری ذمہ داری نہیں ہے، گورنرپنجاب

لاہور (نمائندہ عکس ) گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ آئین اور قانون پر عملدرآمد کروانا اکیلے میری ذمہ داری نہیں ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ جعلی غیرآئینی وزیراعلی ولد وزیراعظم پاکستان نے سب سے بڑے صوبے کو ابا جی کی وراثت سمجھ رکھا ہے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ آئین اور قانون پر عملدرآمد کروانا اکیلے میری نہیں ہر وفاقی اور صوبائی آئینی ادارے کی ذمہ داری ہے۔ عمر سرفراز چیمہ نے مزید کہا کہ تاریخ گواہی دے گی کہ کون سسلی مافیا کے سامنے ڈر گئے اور کون کون سجدہ ریز ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں