علامہ اقبال

آئندہ ہاتھ سے لکھی گئی امتحانی مشقیں قابل قبول نہیں ہوں گی، اوپن یونیورسٹی کا اعلامیہ

اسلام آباد (عکس آن لائن)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اپنی تمام تر تعلیمی اور انتظامی سرگرمیوں کو بتدریج خود کار بنا رہی ہے۔ اس سلسلے میں یونیورسٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ بی ایڈ، ایم ایڈ، ایم اے، ایم ایس سی اور بی ایس پروگراموں کے طلبا اپنی امتحانی مشقیں کمپیوٹر کے ذریعے کمپوز کر کے یونیورسٹی کی آگہی ایل ایم ایس پورٹل پر آن لائن جمع کرائیں گے۔ یونیورسٹی کے ایک اعلامیہ کے مطابق ہاتھ سے لکھی گئی امتحانی مشقیں آئندہ قابل قبول نہیں ہوگی۔ مزید یہ کہ اگر کوئی طالب علم مشقوں کی سنیپ شاٹ سکیننڈکاپیاں آن لائن جمع کرائیں تو وہ بھی قابل قبول نہیں ہوں گی۔ اس نوٹیفکیشن کے مطابق سمسٹر خزاں 2020 میں پیش کئے گئے بی ایڈ، ایم ایڈ، ایم اے، ایم ایس سی، بی ایس پروگرامز اور ایسوسی ایٹ ڈگری جو بی ایس (چار سالہ پروگرام)کے پانچویں سمسٹر کے ساتھ لنکڈ ہیں میں داخل طلبا کے لئے مشقیں ایل ایم ایس سسٹم کے تحت آن لائن جمع کرانا لازمی قرار دیا ہے۔ ان پروگرامز میں رجسٹرڈ طلبا اب یونیورسٹی کی ویب سائٹ (www.aaghi.aiou.edu.pk)پر لاگ ان ہو کر اپنی مشقیں ورلڈ یا پی ڈی ایف فارم میں کمپیوٹر پر کمپوز کر کے آن لائن جمع کرائیں گے۔ ڈائریکٹر انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی ، محمد اجمل فاروق کے مطابق سمسٹر خزاں 2020 میں داخل طلبہ کو یوزر نیم اور پاس ورڈ بذریعہ ایس ایم ایس بھیج دئیے گئے ہیں۔ طلبا کو ہدایت کی گئی ہے کہ یوزر نیم اور پاس ورڈ ویسے درج کریں جیسے انہیں میسج میں ملے ہیں، یعنی جہاں لفظ کیپٹل ہے، کیپٹل ہی درج کریں۔ لاگ اِن ہونے کے بعدپر کلک کر کے پی ڈی ایف فائل لوڈ کرلیں جس میں مشقیں جمع کرانے کا طریقہ ترتیب وار درج ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں