کبریٰ خان

آئندہ کبھی آئٹم سانگ میں پرفارم نہیں کروں گی، کبریٰ خان

لاہور(عکس آن لائن)خوبرو پاکستانی اداکارہ کبریٰ خان نیکہا ہے کہ آئندہ کبھی آئٹم سانگ میں پرفارم نہیں کروں گی۔حال ہی میں اداکارہ کبریٰ خان نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ فلم سپر سٹار میں مجھ سے غلط بیانی کیساتھ” دھڑک بھڑک” گانے پر آئٹم سانگ کروایا گیا،

ہدایت کار کی جانب سے کہانی اور پس منظر مختلف بتائے جانے پر میں گانے میں پرفارمنس کے لیے تیار ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے پہلے ایک لمحے کے لیے بھی احساس نہیں ہوا کہ میں آئٹم سانگ میں پرفارم کروں گی لیکن جیسے ہی میں شوٹنگ سیٹ پر پہنچی تو مجھے احساس ہوا کہ میں عام نہیں بلکہ آئٹم نمبر میں پرفارم کروں گی۔

کبریٰ نے کہا کہ گانے کی شوٹنگ کے دوران بہت سارے مرد تھے، جن کے آگے مجھے نخرے دکھاتے ہوئے گزرنا تھا جس وجہ سے شوٹنگ شروع ہوتے ہی میری آنکھوں میں آنسو آگئے۔اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ مجھے ڈانس پر کوئی اعتراض نہیں لیکن ایسے گانوں کی شاعری متنازع اور بیہودہ ہوتی ہے اور ایسی شاعری نہیں ہونی چاہئے، میں ڈانس پرفارمنس کرتی رہوں گی لیکن ایسی نامناسب شاعری پر مبنی آئٹم نمبرز نہیں کروں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں