ڈاکٹر یاسمین راشد

آئندہ مالی سال محکمہ صحت کے دونوں شعبوں کا بجٹ بڑھا کر 300ارب سے زائد رکھاجائیگا’ یاسمین راشد

لاہور(عکس آن لائن)صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال محکمہ صحت کے دونوں شعبوں کا بجٹ 283 ارب روپے سے بڑھا کر 300ارب سے زیادہ کیا جائے گا، دسمبر تک پنجاب کے تمام خاندانوں کو ہیلتھ انشورنس کارڈ مہیا کر دئیے جائیں گے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ہیلتھ انشورنس کے بجٹ کو 100 ارب روپے تک کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اب تک 52 لاکھ فیملیز کو ہیلتھ انشورنس کارڈ مہیا کیے جا چکے ہیں، دسمبر تک پنجاب کے تمام خاندانوں کو ہیلتھ انشورنس کارڈ مہیا کر دئیے جائیں گے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ مالی سال میں لاہور میں 5 سو بیڈز کا جدید ترین ہسپتال اور چائلڈ ہیلتھ یونیورسٹی بنانے جا رہے ہیں۔ 9 ارب روپے کی لاگت سے پنجاب میں خون کی بیماریوں کا انفیکشن ڈیزیز کا ہسپتال بنائیں گے۔ سابقہ حکومتوں کے منصوبوں کو مکمل کرنے کیلئے بھی بجٹ سے پیسے دیئے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں