تیمور سلیم جھگڑا

آئندہ انتخابات میں کوئی امیدوار مہم نہیں چلائے گا، صرف آر اوز کو پیسے دیدے گا، تیمور سلیم جھگڑا

پشاور(عکس آن لائن)رہنما تحریک انصاف تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ ہارنے والے کس منہ سے کابینہ میں بیٹھ گئے ہیں؟ آئندہ انتخابات میں کوئی امیدوار مہم نہیں چلائے گا، صرف ریٹرننگ افسران (آر آوز)کو پیسے دیدے گا۔

پشاور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ عام انتخابات میں ہمارے امیدواروں کی لیڈ کم کی گئی ہے، جوڈیشل انکوائری بنائیں گے اور ملوث افسران کے خلاف کریمنل کیس کریں گے۔تیمور جھگڑا نے کہا کہ پشاور کے سارے ارکانِ صوبائی و قومی اسمبلی وزیراعلی کو جوڈیشل انکوائری کے لیے لکھیں گے۔

انہوںنے کہاکہ اگر میں واقعی الیکشن میں ہارا ہوں تو کابینہ میں مشیرکے طور پر بیٹھنے کے حق میں نہیں ہوں، جو ہارے ہیں وہ کس منہ سے کابینہ میں بیٹھ گئے ہیں؟ آئندہ انتخابات میں کوئی امیدوار مہم نہیں چلائے گا، صرف آر اوز کو پیسے دے گا۔

انہوںنے کہاکہ ملک میں سیاست کو ٹھیک کرنا تو ہارنے والی سیٹوں کے صحیح نتائج سامنے لانے ہونگے، ہم ملک بھر کے تمام حلقوں کے فارم 45کھولنے کیلئے تیار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں