وزیر خارجہ

آئل مارکیٹ میں مندی سے خلیج ممالک میں موجو د پاکستانیوں کے بیروزگار ہونے کا خدشہ ہے،وزیر خارجہ

اسلام آباد (عکس آن لائن)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ آئل مارکیٹ میں مندی کی وجہ سے بہت سے پاکستانی جو خلیج ممالک میں موجود ہیں ان کے بیروزگار ہونے کا شدید خدشہ ہے اس کے لیے ہمیں ابھی سے لائحہ عمل بنانا ہو گا، ہم نے دنیا بھر میں پاکستانی سفارتخانوں واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ بیرون ملک پھنسے ہوئے پاکستانی جو مشکل میں ہیں، جن کے پاس وسائل اور رقم ختم ہو چکی ہے انہیں ہر طرح کی ممکنہ سہولت فراہم کریں،

اب تک 176 تبلیغی جماعت کے بھائیوں کو وطن واپس لا چکے ہیں، 410 افراد جو افغانستان سے تبلیغ کیلئے آئے تھے اور وہ زمینی راستے کے ذریعے اب واپس جا چکے ہیں، متحدہ عرب امارات اور اومان سے 768 قیدیوں کو وطن واپس لا چکے ہیں، 2054 تبلیغی جماعت کے اراکین، سوڈان 492،تنزانہ 149،چارڈ میں 53 اور دیگر افریقی ممالک میں واپسی کے منتظر ہیں۔ بدھ کو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے فنکشنل کمیٹی برائے متاثرین کرونا وائرس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پارلیمنٹ کو اہمیت دیتے ہیں کیونکہ یہ ایک انتہائی فورم ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو واپس لانا ہماری ذمہ داری ہے اور ہم اپنی بھرپور کاوشیں بروئے کار لا رہے ہیں،

اب تک 176 تبلیغی جماعت کے بھائیوں کو وطن واپس لا چکے ہیں، 410 افراد جو افغانستان سے تبلیغ کیلئے آئے تھے اور وہ زمینی راستے کے ذریعے اب واپس جا چکے ہیں، متحدہ عرب امارات اور اومان سے 768 قیدیوں کو وطن واپس لا چکے ہیں، 2054 تبلیغی جماعت کے اراکین، سوڈان 492،تنزانہ 149،چارڈ میں 53 اور دیگر افریقی ممالک میں واپسی کے منتظر ہیں، ہم 28 پروازوں کے ذریعے پانچ ہزار سے زیادہ لوگوں کو واپس لاچکے ہیں اور آئندہ مزید پاکستانیوں کو زیادہ تعداد میں واپس لانے کیلئے کوشش کر رہے ہیں ، آئیل مارکیٹ میں مندی کی وجہ سے بہت سے پاکستانی جو خلیج ممالک میں موجود ہیں ان کے بیروزگار ہونے کا شدید خدشہ ہے اس کے لیے ہمیں ابھی سے لائحہ عمل بنانا ہو گا، وہ پاکستانی جو کم تعداد میں مختلف مقامات پر موجود ہیں انہیں ایک اسٹیشن پر اکٹھا کر کے انہیں واپس لایا جائے،

ہم نے قطر ائرلائن کو بھی فلائیٹس کی اجازت دے دی ہے ، ہم نے دنیا بھر میں پاکستانی سفارتخانوں واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ بیرون ملک پھنسے ہوئے پاکستانی جو مشکل میں ہیں، جن کے پاس وسائل اور رقم ختم ہو چکی ہے انہیں ہر طرح کی ممکنہ سہولت فراہم کریں،

میں رمضان المبارک کے پہلے جمعہ کو امریکہ میں ہمارے سارے قونصل خانوں کے ساتھ ٹاون ہال میٹنگ کروں گا اور انہیں ان علاقوں میں مقیم پاکستانیوں کے سحرو افطار کے انتظامات سمیت دیگر امور پر ہدایات دوں گا، سوڈان کینیا اور تنزانیہ سے تبلیغی بھائیوں کی واپسی کیلئے ہم انتظامات کر رہے ہیں لیکن اس پر وقت لگے گا، تمام محکمے اس مشکل وقت میں بہترین کردار ادا کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں