جھڑپیں

یونانی جزیرے لیسبوس پر تارکین وطن اور پولیس کے مابین جھڑپیں

اومان(عکس آن لائن)یونانی جزیرے لیسبوس پر تارکین وطن کے موریا کیمپ میں پناہ کے متلاشی افراد اور پولیس کے مابین جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔ یہ جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب تارکین وطن نے اپنے احتجاج کے دوران پولیس اور کیمپ کے عملے پر پتھرا ؤشروع کر دیا تھا۔ اس کے جواب میں پولیس کو آنسو گیس استعمال کرنا پڑی۔ جمعرات کو پولیس نے بتایا کہ اب اس کیمپ میں حالات پرامن ہیں۔ یہ جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب پچاس کے قریب کم عمر تارکین وطن یہ مطالبہ کر رہے تھے کہ انہیں اس جزیرے سے یونان میں کسی دوسری جگہ منتقل کیا جائے۔ جزیرے لیسبوس پر موریا کے مہاجر کیمپ میں تین ہزار افراد کو رکھنے کی گنجائش ہے لیکن وہاں نو ہزار سے زائد تارکین وطن کو رکھا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں