علی امین گنڈا پور

یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منائیں گے، علی امین گنڈا پور

اسلام آباد(عکس آن لائن) وفاقی وزیرامور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانی اور اہل کشمیر 5 فروری کو مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں سے یکجہتی کا اظہار کریں گے ،اہل کشمیر پاکستان سے محبت کی سزا بھگت رہے ہیں یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے جاری کردہ پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے اور کشمیر بنے گا پاکستان کشمیریوں کے مقبول نعرے ہیں، اہل کشمیر اپنے شہدا کو پاکستانی پرچم میں لپیٹ کر دفن کررہے ہیں، اہل پاکستان کی قومی ذمہ داری ہے کہ کشمیری بھائیوں کی آواز بنیں، علی امین گنڈا پور نے کہا کہ مسلم امہ بھی بھارت کی جانب سے اہل کشمیر پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑنے کا نوٹس لے، اقوام عالم کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم پر خاموشی ترک کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں