جواد ظریف

یورپی یونین ایران مخالف غیر قانونی امریکی پابندیوں کو نظرانداز کرے، جواد ظریف

تہران (عکس آن لائن) ایران اور کروشیا کے وزرائے خارجہ نے ٹیلیفون پر گفتگو کی ، اس دوران ایران اور دنیا میں کورونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا۔ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پیر کی رات کروشیا کے وزیر خارجہ دان گرلیچ رادمان نے اپنے ایرانی ہم منصب جواد ظریف کے ساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں ایرانی حکومت اورعوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

کروشیا کے وزیر خارجہ نے کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔اس موقع پر ایران کے وزیر خارجہ نے معصوم انسانوں کی جانوں کو خطرے میں نہ ڈالنے سمیت جوہری وعدوں پر عمل کرنے کے حوالے سے یورپی یونین سے مطالبہ کیا کہ وہ ایران مخالف غیر قانونی امریکی پابندیوں کو نظرانداز کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں