مقبوضہ غزہ (عکس آن لائن)اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے پارلیمانی بلاک اصلاح و تبدیلی کی جانب سے مسجد اقصی پر یہودی آباد کاروں کے دھاووں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہودی انتہا پسندوں کی جانب سے نام نہاد ہیکل سلیمانی کے نقشے کی تشہیر مسجد اقصی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے پارلیمانی بلاک کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی فوج اور پولیس کی موجودگی میں یہودیوں کے قبلہ اول پر دھاوے، مسلح صہیونی فوجیوں کے ہاتھوں حرم قدسی کی بے حرمتی اور یہودی انتہا پسندوں کی طرف سے مزعومہ ہیکل سلیمانی کے نقشے کی تشہیر قبلہ اول کے لیے سنگین خطرہ ہے۔بیان میں کہا گیا کہ مسجد اقصی پر یہودی آبادکاروں کے دھاووں کو صہیونی ریاست سرکاری سرپرستی اور فوج اور پولیس کی مکمل سیکیورٹی حاصل ہے۔ اسرائیل انتہا پسند مذہبی عناصر کو مسجد اقصی پر اپنا غلبہ حاصل کرنے اور مسلمانوں کو اس مقدس مقام سے محروم رکھنے کے لیے ڈھال کے طور استعمال کررہا ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چین، بیلٹ اینڈ روڈ میڈیا کمیونٹی سمٹ فورم 2024 کا انعقاد
- چین بیرونی ممالک کے ساتھ عوامی تبادلوں کو آسان بنانے کی کوشش کرتا رہے گا،چینی وزارت خارجہ
- جی 7 کی جانب سے چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں ، چینی وزارت خارجہ
- چینی خصوصیات کی حامل بڑے ملک کی سفارت کاری کے کامیاب دس سال
- چینی صدر کا مسئلہ فلسطین پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد پر زور