آئی فون

ہیکرز سے بچنے کے لیے آئی فون صارفین کو انتباہ جاری

کیلیفورنیا(نمائندہ عکس)ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے ہیکرز سے نمٹنے کے لیے آئی فون صارفین کو ایک ایمرجنسی انتباہ جاری کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی کی جانب سے اپ ڈیٹس جاری کی گئی ہیں جن میں صارفین کو ہیکرز سے بچانے کے لیے سیکیورٹی میں موجود سقم کو ٹھیک کیا گیا ہے تاکہ ہیکرز صارفین کے آئی فون کو اپنے قابو میں نہ لے سکیں۔ایپل کا کہنا ہے کہ اس اپ ڈیٹ میں آپریٹنگ سسٹم میں موجود مسائل کی تصحیح اور سیکیورٹی اپ ڈیٹس شامل ہیں اور تمام صارفین کو اس کو انسٹال کرنے کی تجویز دی جاتی ہے۔

اس اپ ڈیٹ میں دو سیکیورٹی نقائص کی تصحیح کی گئی ہے جن کی نشاندہی گوگل کی پروجیکٹ زیرو ٹیم نے کی تھی۔یہ اپ ڈیٹ آئی او ایس 16.1 کے جاری کیے جانے کے کچھ دنوں بعد ہی سامنے آئی ہے۔ نئے آئی او ایس میں بھی سیکیورٹی مسائل کو ٹھیک کیا گیا تھا۔ایپل کا کہنا تھا کہ ایپل کی اشیا کی سیکیورٹی کو برقرار رکھنے کے لیے سب سے اہم چیز صارف یہ کر سکتے ہیں کہ اپنے سافٹ ویئر کو اپ ڈیٹ رکھیں۔یہ اپ ڈیٹ صارفین کو بالکل مفت دستیاب ہے اور اس کا جلد از جلد انسٹال کیا جانا انتہائی اہم ہے۔دوسری جانب بری خبر یہ ہے کہ آئی او ایس 16.1.1 تمام آئی فون صارفین کے لیے دستیاب نہیں ہے۔ اگر کوئی صارف اپنے پاس پرانا آئی فون رکھتا ہے تو یہ اپ ڈیٹس حاصل نہیں کر سکے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں