ہانگ کانگ(عکس آن لائن)ہانگ کانگ میں تشدد کی تازہ لہر میں شرپسندوں نے سرکاری اور غیر سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا ،پولیس پر حملے کیے،آگ لگائی اور ٹریفک کانظام درہم برہم کردیا، تفصیلات کے مطابق مظاہرین وان چائی ،شام شوئی پو،توان من،شاتن،سوئن وان اور وانگ تائی سری میںغیر قانونی طور پرجمع ہوگئے،
کچھ شرپسندوں نے پیٹرول بموں سے پولیس اور دیگر مقامات پر حملہ کیا،مقامی طبی چینلز نے یہ منظر براہ راست دکھائے، جن میں مظاہرین پولیس کو لاٹھیوں اور چھتریوںسے ماررہے ہیں،جوں جوں تشدد میں اضافہ ہوتا گیا،بعض مظاہرین نے پولیس پر زہریلے نمک کا چھڑکاﺅ کیا جس سے کئی پولیس آفیسر اور رپورٹرززخمی ہوگئے ایک پولیس والے کی چھاتی اور بازوں جل گئے اوراس کے ہاتھوں سے خون بہنے لگا، وان چائی میں مظاہرین نے ٹرام سٹیشن پر قومی جھنڈے کو نقصان پہنچایا ۔
وان تائی سن میں ایک موٹر سائیکل کو آگ لگادی گئی،بعد ازاں مظاہرین سوئن وان میںسرکاری دفاتر پر حملہ آور ہوئے،اور انہوں نے پیٹرول بموں سے دفتر کے اندر تباہی مچادی،مظاہرین نے کئی دکانوں کو بھی تباہ کردیا،ایک چائنہ موبائل آﺅٹ لٹ،ایک بنک اورایک بیکری کو بھی تباہ کردیا گیا ۔مظاہرین نے ایک سنیک سٹور پر بھی حملہ کیا،انہوں نے تمام اشیاءاٹھا کر فرش پر پھینک دی شراب کی بوتلیں توڑ ڈالیں،مظاہرین نے 20ایم ٹی آر اسٹیشنز کو بھی نقصان پہنچایا،انہوں نے اسٹیشن پر پیٹرول بم پھینکے ،مظاہرین نے30شاپنگ سنٹروں ،پبلک لائبریریوں اور کلینک کو بھی نقصان پہنچایا،
ہانگ کانگ پولیس نے ایک بار پھر مظاہرین سے کہا ہے کہ وہ تشدد سے باز آجائیں کیونکہ اب یہ تشدد دہشتگردی کی صورت اختیار کرتا جارہا ہے۔