سکالر شپ

ہائیرایجوکیشن کمیشن کا بلوچستان اور سابق فاٹا کے طلبہ کےلئے پوسٹ گریجویٹ سکالر شپ کا اعلان

اسلام آباد(عکس آن لائن):ہائیرایجوکیشن کمیشن نے بلوچستان اور سابق فاٹا کے طلبہ کےلئے پوسٹ گریجویٹ سکالر شپ کا اعلان کردیا ۔ پیرکوترجمان نے بتایا کہ ایچ ای سی کا یہ بلوچستان اورفاٹا کے طلبہ کو فراہم کی جانے والے سکالرشپ کے فیزII کے بیچ V پراجیکٹ کا حصہ ہے جس کےلئے بلوچستان اور سابق فاٹا کے ڈومیسائل/مقامی سرٹیفکیٹ رکھنے والے نمایاں امیدواروں سے ایچ ای سی سے تسلیم شدہ سرکاری/پرائیویٹ سیکٹر کی یونیورسٹیوں/ڈگری ایوارڈ کرنے والے اداروں میں پوسٹ گریجویٹ تعلیم کے لیے وظائف کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ خواہش مند طلبہ19دسمبر2022 تک آن لائن درخواستیں جمع کراسکتے ہیں، درخواستیں ایچ ای سی کے پورٹلhttps://eportal.hec.gov.pk/bfap سے جمع کراسکتے ہیں۔درخواست دہندگان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی اپ ڈیٹ کے لیے اپنی ای میلز اور ایچ ای سی کی ویب سائٹ کو باقاعدگی سے چیک کرتے رہیں اور کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں ایچ ای سی کی ہیلپ لائن سے رجوع کریں اور درخواست ہدایات کے مطابق دیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں