کنور دلشاد

کے پی میں سینیٹ الیکشن ہونے تک چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب نہیں ہوسکتا، کنور دلشاد

اسلام آباد(عکس آن لائن) الیکشن کمیشن کے سابق سیکرٹری کنور دلشاد نے کہا ہے کہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب اس وقت نہیں ہوسکتا جب تک کے پی میں سینیٹ انتخاب نہیں ہوجاتا۔ سابق سیکرٹری کنور دلشاد نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے آرٹیکل17،218 اور الیکشن ایکٹ کے تحت انتخابات ملتوی کردیے، الیکشن کمیشن نے اس لیے سینیٹ انتخاب ملتوی کیے کیونکہ ہاس مکمل نہیں ہے۔

کنور دلشاد نے کہا کہ 30 نشستوں کو نظرانداز کرکے سینیٹ کا انتخاب کرانا آئین کی خلاف ورزی ہے، جب تک صوبائی اسمبلی میں ان ارکان کا حلف نہیں ہوتا تب تک الیکشن کمیشن سینیٹ کاالیکشن مخر رکھے گا، تین صوبوں میں الیکٹورل کالج تو مکمل ہورہاہےلیکن کے پی میں الیکٹورل کالج کا مسئلہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب اس وقت نہیں ہوسکتا جب تک کے پی میں سینیٹ انتخاب نہیں ہوجاتا، ایوان بالافعال رہےگا،

قانون سازی بھی کرسکتاہے، پریذائیڈنگ افسر میں سے کسی کوکچھ مدت کے لیے چیئرمین مقررکیا جاسکتاہے، چیئرمین اورڈپٹی چیئرمین سینیٹ اس وقت تک انتخاب نہیں ہوسکتا جب تک سینیٹ کا الیکشن مکمل نہیں ہوجاتا۔

اپنا تبصرہ لکھیں