فیصل آباد بورڈ

کلاس نہم کے ملتوی ہونیوالے پیپرز کی کوئی نئی ڈیٹ شیٹ جاری نہیں کی گئی، کنٹرولر امتحانات فیصل آباد بورڈ

مکوآنہ(عکس آن لائن) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد کے کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد جعفر علی نے کہاہے کہ کلاس نہم کے سالانہ امتحانات2023کے ملتوی ہونیوالے بدھ10مئی کے ترجم القرآن،جمعرات11مئی کے کیمسٹری اور جمعہ12مئی کے اسلامیات لازمی کے پیپرز کی نئی تواریخ کا ابھی کوئی اعلان نہیں کیا گیا اور نہ ہی کوئی نئی ڈیٹ شیٹ جاری کی گئی ہے ،

لہذا اس حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں تاہم جونہی پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین کی جانب سے اس ضمن میں کوئی فیصلہ ہوگا تونئی ڈیٹ شیٹ جاری کرکے کلاس نہم کا سالانہ امتحان دینے والے تمام طلبا و طالبات کوباضابطہ طور پر اس سے آگاہ کیا جا ئے گا۔

گزشتہ رات ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اس سلسلہ میں سوشل میڈیا پر کچھ فیک اور بے بنیاد خبریں گردش کررہی ہیں جن میں کوئی صداقت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں کسی بھی قسم کی مزید اطلاعات و معلومات کیلئے تعلیمی بورڈ فیصل آباد کی ویب سائٹ http://www.bisefsd.edu.pk سے بھی استفادہ کیا جاسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں