جنیوا(عکس آن لائن) وزیراعظم کی خصوصی ایلچی برائے کشمیر تہمینہ جنجوعہ نے کہا ہے کہ بھارت انسانی حقوق کونسل کو گمراہ کر رہا ہے،انسانی حقوق کونسل پر ذمہ داری ہے کہ مظلوم کشمیریوں کی آواز بنے،کشمیری قیادت اور انسانی حقوق کے محافظوں کی نظر بند فوری ختم کی جائے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ انسانی حقوق کونسل پر ذمہ داری ہے کہ مظلوم کشمیریوں کی آواز بنے، بھارت ظلم وجبر سے کشمیریوں کی آزادی سلب کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی انسانی حقوق کونسل کو گمراہ کرنے کی سازش ناکام ہوگی، بھارت نے مقبوضہ وادی میں بربریت کی انتہا کردی ہے۔
نمائندہ خصوصی کا کہنا تھا کہ آزاد تحقیقاتی کمیشن مقبوضہ وادی میں بھیجا جائے تاکہ حقائق آئیں، انسانی حقوق کونسل پر ذمہ داری ہے کہ مظلوم کشمیریوں کی آواز بنے۔تہمینہ جنجوعہ نے مطالبہ کیا کہ کشمیری قیادت اور انسانی حقوق کے محافظوں کی نظر بند فوری ختم کی جائے۔