اسلام آباد(عکس آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرتار پور راہداری 9 نومبر کو کھول دیں گے ، کرتار پور راہداری کا کام اپنے آخری مرحلہ میں ہے۔ سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت اور دوسرے ملکوں سے سکھ دنیا کے سب سے بڑے گوردوارہ کی یاترا کریں گے، یہ گوردوارہ سکھوں کا مذہبی مرکز بننے کے ساتھ مقامی معیشت کو بھی مضبوط کرے گا۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ ٹریولنگ اور مہمانداری کے شعبہ میں بڑے پیمانے پر ملازمتیں بھی پیدا ہوں گی، بدھ مت کے پیروکار بھی پاکستان میں مختلف مذہبی مقامات پر آتے رہے ہیں، کرتار پور راہداری 9 نومبر کو کھول دیں گے۔