ڈاکٹر فیصل

کرتارپورراہداری کھولنے کا فیصلہ سکھ برادری کی خواہش پر کیا گیا، ڈاکٹر فیصل

اسلام آباد(عکس آن لائن) ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا کرتارپورراہداری کھولنے کا فیصلہ سکھ برادری کی خواہش پر کیا گیا، اس سے سکھ برادری کوبہت فائدہ ہوگا ، امید ہے معاملات کوخوشگواراندازمیں حل کرلیاجائےگا۔تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل نے کرتارپورراہداری سے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کرتارپورراہداری پرپاکستان کی جانب سےتیاریاں مکمل ہیں، پرامید ہیں معاملات کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ کرتارپورراہداری کھولنےکا فیصلہ سکھ برادری کی خواہش پرکیاگیا، کرتارپورراہداری کھولنے کا فیصلہ سکھ برادری کی خواہش پرکیاگیا، کرتارپورراہداری سے سکھ برادری کوبہت فائدہ ہوگا۔ڈاکٹر فیصل نے کہا امیدہے معاملات کوخوشگواراندازمیں حل کرلیاجائےگا، پاکستان کی جانب سے مکمل وفد بھارت جارہا ہے ، وزیراعظم عمران خان نے بھارتی اقلیتوں کیلئے اقدام کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں