ربیع کے چارہ جات

کاشتکار ربیع کے چارہ جات کو مختلف نقصان رساں کیڑوں کے حملہ سے محفوظ رکھیں

قصور(عکس آن لائن)ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت(توسیع)قصورمحمدنویدامجد نے زمینداروں اورکاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ربیع کے چارہ جات برسیم‘ لوسرن‘جئی وغیرہ کو مختلف نقصان رساں کیڑوں کے حملہ سے محفوظ رکھیں تاکہ فصل کو تباہی سے بچانے کیساتھ ساتھ کاشتکاروں کو بھی مالی نقصان سے بچایاجاسکے۔

انہوں نےبتایا کہ کونپل کی مکھی کونپل میں داخل ہوکر اسے شدید نقصان پہنچاتی ہے جس سے کونپل سوکھ جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لشکری سنڈی اور امریکن سنڈی پتوں کو کھاکر چارہ کی فصل کو نقصان پہنچاتی ہے جس سے فی ایکڑ پیداوار پربُرا اثر پڑ تا ہے۔انہوں نے کہا کہ سفیدمکھی فصل کا رس چوستی ہے جس سے فصل پیلاہٹ کا شکار ہوجاتی ہے جبکہ تھرپس کے بالغ اوربچے پتوں سے رس چوستے ہیں جس سے فصل کی بڑھوتری متاثر ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ نقصان رساں کیڑوں کے بروقت انسداد کے لئے فصل کو جڑی بوٹیوں سے پاک رکھاجائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں