پشاور(عکس آن لائن)رہنما پی ٹی آئی تیمور سلیم جھگڑا نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کرکہاہے کہ ڈی آر او، آر او نے عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا ہے۔
تیمور سلیم جھگڑا نے خط کے متن میں کہاکہ ن لیگ کے امیدوار نے ہوائی فائرنگ کرکے ووٹر کو دھمکانے کی کوشش کی۔انہوں نے خط میں بتایاکہ فائرنگ کے واقعے پر آر او نے کوئی ایکشن نہیں لیا، جبکہ فارم 45میں میری برتری واضح تھی۔
خط کے متن میں تحریر ہے کہ مکمل نتائج کی تیاری کے دوران ہمارے پولنگ ایجنٹس کو اجازت نہیں دی گئی، ڈی آر او نے ن لیگ کے امیدوار کو فائدہ پہنچانے کیلئے الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی کی۔
تیمور سلیم نے اپنے خط میں کہاکہ ڈی آر او نے مسلم لیگ ن کے امیدوار کو خودساختہ فارم 47 جاری کیا۔