فائزہ خان

ڈرامہ ”بے بی باجی ”میں کام کرکے بہت لطف آیا’ فائزہ خان

لاہور(عکس آن لائن )نامور اداکارہ فائزہ خان نے کہا ہے کہ ” بے بی باجی ” میں ڈرامے میں کام کرکے بہت لطف آیا۔انہوں نے کہا کہ میں نے اس ڈرامے میں بہت انجوائے کیا اور یقینا دیکھنے والوں کو بھی بہت مزہ آئے گا۔سعود بھائی کے ساتھ کام کرنے کا یہ میرا پہلا تجربہ ہے انہوں نے مجھے بہت سپورٹ کیا ۔

ڈرامہ سیریل ”بے بی باجی ”میں سینئر اداکارہ ثمینہ احمد، سعود قاسمی، جویریہ سعود، حسن احمد، سنیتا مارشل، جنید جمشید نیازی، سیدہ طوبی انور فائزہ خان، فضل حسین، عینا آصف ودیگر نے اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔اس ڈرامے کی کہانی منصور احمد خان نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایتکاری کے فرائض تحسین خان نے انجام دئیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں