غیر ملکی تجارت

چین کی غیر ملکی تجارت کا حجم ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا

بیجنگ (عکس آن لائن) چین کی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس نے 2022 میں چین کی معشیت کو متعارف کرانےکے لئے ایک پریس کانفرنس کی۔جمعرات کے روز

پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ 2022 میں چین کی غیر ملکی تجارت توقع سے بہتر رہی۔ گزشتہ سال غیر ملکی تجارت کا حجم ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا اور اشیا کی درآمد و برآمد 7.7 فیصد اضافے کے ساتھ 42.1 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی۔ ان میں بڑے تجارتی شراکت داروں کے ساتھ درآمدات اور برآمدات میں اضافہ برقرار رہا اور آسیان، یورپی یونین اور امریکہ کو درآمدات اور برآمدات میں بالترتیب 15.0 فیصد، 5.6 فیصد اور 3.7 فیصد اضافہ ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں