چین

چین میں درآمدات و برآمدات کے حجم میں 12.1 فیصد کا اضافہ

بیجنگ (نمائندہ عکس)چین کے کسٹمز کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے پہلے دو ماہ میں وسطی اور مغربی چین میں درآمدات و برآمدات کا حجم 1.19 ٹریلین یوآن تک پہنچا جو12.1 فیصد کا اضافہ ہے اور چین کی مجموعی درآمدات اور برآمدت میں یہ تناسب گزشتہ سال کے مقابلے میں 2.2 فیصد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 19.2 فیصد تک پہنچ گیا۔بدھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق چین کے جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے شعبہ شماریاتی تجزیے کے ڈائریکٹر جنرل لو ڈالیانگ نے کہا کہ رواں سال کے پہلے دو ماہ میں چین کے وسطی اور مغربی علاقوں میں غیر ملکی تجارت میں اضافے کی شرح نسبتا تیز رہی ۔

ان میں آٹوموبائل کی برآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں دوگنا اضافہ ہوا اور موبائل فون اور زرعی مصنوعات کی برآمدات میں 20 فیصد سے زائد اضافہ دیکھا گیا۔ ان اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین کے وسطی اور مغربی علاقوں میں کھلے پن کے معیار میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور بیرونی دنیا کے لئے چین کے کھلے پن کا اندورنی ڈحانچہ مزید بہتر ہو رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں