بیجنگ (عکس آن لائن) چینی صدر شی جن پھنگ اور ان کی اہلیہ پھنگ لی یوان نے امریکا کے لنکن ہائی اسکول کے اساتذہ اور طلبا کی جانب سے پیش کیے گئےنئے سال کے تہنیتی کارڈ کے جواب میں ایک کارڈ کے ذریعے ڈریگن کے سال کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اتوار کے روز انہوں نے اساتذہ اور طلبا کو چین کا دورہ کرنے کے لیے خوش آمدید کہا ، جس میں پانچ سال میں چین میں 50 ہزار امریکی نوجوانوں کے تبادلے اور مطالعے کےمنصوبے میں شرکت بھی شامل ہے ۔ انہوں نے چینی اور امریکی عوام خصوصاً نوجوانوں کے درمیان دوستی بڑھانے میں اپناکردار ادا کرنے کے لیے اساتذہ اور طلبا کی حوصلہ افزائی بھی کی ۔
ریاست واشنگٹن کے لنکن ہائی اسکول کے اساتذہ اور طلبانے صدر شی جن پھنگ، ان کی اہلیہ پروفیسر پھنگ لی یوان اور تمام چینی عوام کو نئے سال کے موقع پر مبارکباد کا ایک کارڈ پیش کیا تھا جس پر 100 سے زائد اساتذہ اور طلبا نے دستخط کیے تھے۔