چینی صدر

چینی صدر کا شی جیا جوانگ شہر کا دورہ

بیجنگ (عکس آن لائن)چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے بارہ تاریخ کو صوبہ حہ بے کے شہر شی جیا جوانگ کا دورہ کیا ۔ انہوں نے چائنا الیکٹرانکس ٹیکنالوجی گروپ کارپوریشن کے تحت انسٹی ٹیوٹ آف انڈسٹریل فاؤنڈیشن اور شی جیا جوانگ انٹرنیشنل بائیومیڈیکل پارک کے پلاننگ پویلین کا معائنہ کیا تاکہ انٹرپرائزز کی آر اینڈ ڈی سرگرمیوں ، پیداوار اور بائیو میڈیکل انڈسٹری کی ترقی کے مقامی فروغ کو سمجھا جاسکے۔

جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
بین الاقوامی بایومیڈیکل پارک کی منصوبہ بندی اور تعمیر اگست 2021 میں شروع ہو ئی تھی جو عالمی معیار کی ادویات تیار کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

۔چائنا الیکٹرانکس ٹیکنالوجی گروپ کارپوریشن کے تحت انسٹی ٹیوٹ آف انڈسٹریل فاؤنڈیشن چین میں سیمی کنڈکٹرز، سینسرز، مائیکرو سسٹمز اور انٹیگریٹڈ سرکٹس ٹیکنالوجیز کا منبع ہے۔ اس انسٹی ٹیوٹ کی مصنوعات نے انسان بردار خلائی جہاز، چاند اور مریخ کی تحقیقات اور بیدو نیٹ ورک کے لیے مختلف آلات کی ترقی میں بھرپور کام کیا ہے اور 5 جی بیس اسٹیشنز ، نئی توانائی کی گاڑیوں اور آپٹیکل مواصلات کی نمائندگی کرنے والی ڈیجیٹل معیشت کی صنعتوں کی ترقی اور فروغ میں خدمات انجام دی ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں