لاہور( عکس آن لائن ) ہدایتکار اقبال عسکری نے اداکارہ چاہت شیخ کی فلم ” گجر ویر ”میں اداکاری سے متاثر ہو کر اپنی نئی فلم ” پیار دی کھچ ” میں کاسٹ کر لیا ۔
ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے اور ماضی کے مقابلے میں آج کے دور میں نئے ٹیلنٹ کو زیادہ مواقع مل رہے ہیں۔ ہر اداکارہ کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ بڑی سکرین پر آئے لیکن یہ قرعہ خوش قسمت لوگوں کے نام نکلتا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ میں اپنے کرداروں کو حقیقت کے قریب تر ہو کر نبھا رہی ہوں اور مجھے اس پر بھرپور داد بھی ملی ہے جس سے میرے اندر مز ید جذبے او ر لگن سے کام کرنے کی خواہش پیدا ہوئی ہے۔