سرگودھا(عکس آن لائن)پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے عوام سے جو وعدے کئے تھے سب کے سب جھوٹ نکلے اور غربت ختم کرنے والی حکمران ٹیم نے پوری قوم کو غربت تر کرنے کا ریکارڈ قائم کردیا۔
پیپلز پارٹی 27 فروری کو مزار قائد سے لانگ مارچ شروع کرئے گی اور اسلام آباد پہنچ کر عوام کو سرپرائز دیں گے۔زرائعکے مطابق پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف عوامی رابطہ میں نے سرگودھا آمد پر ڈویڑنل ووکرز کنونشن سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں 27 فروری کو مزار قائد سے لانگ مارچ شروع کر کے 11 مارچ کو اسلام آباد پہنچ کر عوام کو سرپرائز دینگے۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری کے باعث بدحالی کی شکار عوام 27 فروری کے مارچ کا انتظار کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم پی ڈی ایم کے 23 مارچ کے لانگ مارچ کو انتظار نہیں کر سکتے اس لئے ہم عوام کے حقوق کے لئے میدان میں نکل آئے ہیں اور 11 مارچ کو اسلام آباد میں دمادم مست قلندر ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور بے روز گاری کے بھنور نے ہر شخص کو پریشان کر رکھا ہے۔راجہ اشرف نے کہا معاشی عدم استحکام کی وجہ سے ملک میں بیرون سرمایہ کاری نہیں ہو رہی۔موجودہ حکومت نے اپنی شاندار کارکردگی میں عوام کو دوائیاں مہنگی،بجلی مہنگی،کھادمہنگی، پیٹرول مہنگا اور ہر چیز مہنگی کے جو تحائف دیتے غریب عوام کی قمر توڑ دی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ان حالات میں حکومت کا مزید برسراقتدار رہنا ملک کے خلاف سازش کے مترادف ہو گا اس لئے حکمرانوں سے نجات کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا 12 روزہ لانگ مارچ مختلف شہروں سے ہوتے ہوئے اسلام آباد پہنچے گا۔انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے حوالہ ہمارا بیانیاں دیگر اپوزیشن جماعتیں بھی قبول کر رہی ہے ۔ پیپلز پارٹی نے کبھی ایمپائر کی انگلی کی طرف نہیں دیکھا ۔ ہم ادارہ جات کی لڑائی کے حق میں نہیں ہیں اور جو حکومت ڈیلور نہیں کر سکتی اسے گھر چلے جانا چاہیئے یہی جمہوری اصول ہے ۔ اس اجتماع سے ڈویڑنل صدر سابق وزیر مملکت تسنیم احمد قریشی اور دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا۔