پی سی بی

پی سی بی میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا فیصلہ، کئی عہدیداروں کو فارغ کیا جائیگا

لاہور(عکس آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ کے کئی شعبوں کو ری ویمپ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا اور اس کے لیے شعبوں کو از سر نو ترتیب دینے سے تقرر و تبادلے ہونے کا بھی امکان ہے۔ شعبوں کی ری اسٹرکچرنگ کرنے کی وجہ سے کئی عہدیداروں کو فارغ بھی کیا جائے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ڈائریکٹر کوآرڈینیشن بریگیڈیئر ریٹائڑد ساجد حمید کی جگہ نئی تقرری ہو گی، ساجد حمید کو عہدے سے ہٹایا جا رہا ہے۔

چیئرمین محسن نقوی حال ہی میں بورڈ میں ہونے والی مس مینجمنٹ کی وجہ سے خوش نہیں ہیں اور انہوں نے مس مینجمنٹ پر زیرو ٹالرینس کا پیغام سب کو پہنچا دیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں