پی ایس ایل

پی ایس ایل ،بڑی تعداد میںغیر ملکی کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروالی

لاہور(عکس آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل سیزن 9کی بھر پور تیاریاں شروع کر دی ہیں جبکہ غیر ملکی کھلاڑی بڑھ چڑھ اپنی دستیابی ظاہر کر رہے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے سیزن 9کے لئے ابھی تک 254انٹر نیشنل کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروالی ہے جس کی فہرست سامنے آ گئی ہے ۔فہرست کے مطابق پی ایس ایل 9میں ابھی تک آسٹریلیا کے کسی بڑے نام نے رجسٹریشن نہیں کروائی، پلاٹینم کھلاڑیوں میں 20کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی ہے جبکہ پلاٹینم کھلاڑیوں میں انگلینڈ کے سب سے زیادہ کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی ہے ۔

انگلینڈکے جیمی اوورٹن،ڈیوڈ ویلی،ڈیوڈ ملان،لوک ووڈ،ریس ٹاپلی ، ری لنکا کے داسن شناکا،بھنوکا راجاپکشا،اینجلو میتھیوز،کشال مینڈس ،جنوبی افریقہ کے ڈوئین پریٹوریس ،رائلی روسسو،وین ڈر ڈیوسن،بنگلہ دیش کے شکیب الحسن،افغانستان کے مجیب الرحمن، حضرت اللہ زازء بھی پلاٹینم میں رجسٹرڈ ہو گئے ہیں۔نیپال سے سندیپ لامیچین،ویسٹ انڈیز کے اوڈین اسمتھ اور برینڈن کنگ بھی شامل ہیں ۔ڈائمنڈ کیٹگری میں 103کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی ہے ، پی ایس ایل مینجمنٹ نے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کی ابتدائی فہرست فرنچائزز کے ساتھ شئیر کردیں ہیں، پاکستان سپر لیگ 9کی ڈرافٹنگ 13دسمبر کو لاہور میں ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں