کراچی (عکس آن لائن) جماعت اسلامی کراچی کے رہنما کا کہنا ہے کہ نتائج جاری کرنے میں تاخیر کی گئی، نتائج کو تبدیل کیا گیا، پیپلز پارٹی جعل سازی کرکے تاریخ دہرا رہی ہے۔امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پورا دن ہمارے کارکنان کے ساتھ زیادتی ہوئی ان پر تشدد کیا گیا۔ پولنگ ایجنٹ کو نکالنے کی کوششیں کی گئیں۔ ہمارے کارکنان نے جم کر مقابلہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ نیو کراچی یوسی 13 اور 4 میں بدترین صورتحال رہی۔ ہمارے متعدد کارکنان کو گرفتار بھی کیا گیا۔ پیپلز پارٹی نے پولیس کے ذریعے سے یہ کام کروائے گئے۔ نتائج کو تبدیل کیا گیا۔ فارم 11 کے مطابق ہم نے یوسی 4 جیت لی ہے۔ نتائج جاری کرنے میں تاخیر کی گئی۔انہوںنے کہا کہ بار بار الیکشن کمیشن سے رابطہ کرتے رہے۔
الیکشن کمیشن نے یقین دلایا کہ درست نتائج جاری کریں گے۔ جب تاخیر کی گئی تو خود کیمپ آفس آنا پڑا۔ نتائج فارم 11 کے مطابق نہیں ہے۔ پیپلز پارٹی جعل سازی کرکے تاریخ دہرا رہی ہے۔حافظ نعیم نے کہا کہ یو سی 13 میں جو دھاندلی ہوئی ہے، اسے بے نقاب کریں گے۔ یو سی 4 ہمارا احتجاج تھا کہ نتائج تبدیل کریں۔ ریٹرننگ آفیسر نے ضمانت دی ہے کہ تھیلے ڈی سی آفس میں سیل ہوں گے۔