مہک نور

پیسے ،شہرت کے پیچھے نہیں بھاگتی ،میری زندگی میں اطمینان ہے ‘ مہک نور

لاہور(عکس آن لائن) نامور اداکارہ مہک نور نے کہا ہے کہ اپنے کام سے کام رکھتی ہوں ،کبھی بھی پیسے کے پیچھے نہیں بھاگتی اور یہی وجہ ہے کہ میری زندگی میں اطمینان ہے ۔

ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ انسان کو ملنا وہی ہے جو اس کے نصیب میں ہے اس لئے انسان کو مثبت سوچ کے ساتھ صرف کوشش کرنی چاہیے باقی سب کچھ خدا کی ذات پر چھوڑ دینا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں ایسے لوگ بھی ہیں جنہیں ہر وقت پیسے کے پیچھے بھاگتے دیکھا ہے اور وہ پھر بھاگتے ہی رہتے ہیں ۔ جو خدا کی ذات پر توکل کرتے ہوئے نیک نیتی سے کام کرتے ہیں انہیں کوئی پریشانی نہیں ہوتی ۔

انہوںنے کہا کہ میں صرف یہی کہوں گی دکھی انسانیت کی خدمت کریں ، اگر خدا کی ذات نے آپ کو استطاعت دی ہے تو مستحق لوگوں میں تقسیم کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں