پیاز

پیازکی فصل نومبر میں بطور سبز پیاز اور دسمبرمیں بطور خشک پیاز تیارہوجاتی ہے، محکمہ زراعت

قصور (عکس آن لائن)ترجمان محکمہ زراعت قصور نے کہا کہ پیازکی فصل نومبر میں بطور سبز پیاز اور دسمبرمیں بطور خشک پیاز تیارہوجاتی ہے تاہم اس فصل کوجڑی بوٹیوں سے پاک رکھنا مٹی چڑھانا اور ایک بوری پوٹاش ڈالنا بے حد ضروری ہے کیونکہ اس سے فصل سے زمیندار کو زیادہ قیمت ملتی ہے۔ انہوں نے معتدل اورخشک موسم کو پیازکی زیادہ پیداوار کے لئے موزوں قرار دیتے ہوئے نرسری اگلے ماہ کے آخرتک کاشت کرنے کی ہدایت کی ہے اورکہا کہ پیازکی نرسری پرکورے کا بہت کم اثرہوتاہے جس کے باعث پودوں کی کھیت میں منتقلی دسمبراورجنوری میں کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایک ایکڑ رقبے پر پیازکی کاشت کیلئے پنیری تیار کرنے کیلئے 3کلوگرام بیج اور 4 سے 5مرلے زمین درکارہوتی ہےبیج بونے کے بعد سرکنڈہ یاپرالی وغیرہ سے ڈھانپ دیاجائے اور فوارے سے اس طرح آبپاشی کی جائے کہ پانی کیاریوں میں کھڑابھی نہ ہو اورنمی بھی برقراررہے۔ انہوں نے کہا کہ پنیری کے قریب اگر کیڑوں کے گھرہوں تو ان کا فورا سدباب کرناضروری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پنیری کے اگا کے فورا بعد شام کے وقت سرکنڈہ ہٹادیاجائے اور کھیت میں نرسری تبدیل کرنے سے کچھ دن پہلے پانی روک دیاجائے تاکہ نرسری سخت جان ہوجائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں