لاہور (عکس آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پہلے ہی کہا تھا کہ بلاول بھٹو تیسرے نمبر پر آئیں گے، جس جماعت کی نچلی سطح پر تنظیم نہیں ہے، اسے کیا ووٹ پڑیں گے۔
میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خوشی ہے کہ مشکل حالات کے باوجود بلاول بھٹو نے لاہور سے الیکشن لڑا۔انہوںنے کہاکہ اگر وہ انتخابی نتائج کو چیلنج کرنا چاہیں تو وہ کر سکتے ہیں، یہ ان کا حق ہے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ پہلے ہی کہا تھا بلاول بھٹو تیسرے نمبر پر آئیں گے، جس جماعت کی نچلی سطح پر تنظیم نہیں اسے کیا ووٹ پڑیں گے۔