اسلام آباد(عکس آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پورے برصغیر میں سب سے سستا پٹرول پاکستان میں ہے ۔ جمعرات کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی (این سی سی ) کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن سے ہونے والے مشکلات میں کمی کے لیے چھوٹے کاروبار اور تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی سفارشات پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں وفاقی وزرا، پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ ، وزیراعظم آزاد کشمیر اور اعلیٰ حکام اجلاس نے شرکت کی۔اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں قیمتوں کا عوام کو ریلیف دیا ہے اور پورے برصغیر میں سب سے سستا پٹرول پاکستان میں ہے۔