اسلام آباد (نمائندہ عکس) وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں حکومت سازی پر مشاورت کیلئے عثمان بزدار اور محمود الرشید کو اسلام آباد بلا لیا ، ملاقات میں صوبے کے سیاسی بحران میں ممکنہ آپشنز پر مشاورت ہوگی‘محمود الرشید پنجاب کی نمبر گیم سے متعلق وزیراعظم کو بریفنگ دیں گے، اس ملاقات میں سیاسی پلان کو حتمی شکل دی جائے گی۔
نجی ٹی وی چینل کے پنجاب میں حکومت سازی کے لئے عمران خان متحرک ہو گئے ہیں اور اس اہم نوعیت کے ایشو پر مشاورت کیلئے عمران خان نے عثمان بزدار اور محمود الرشید کو اسلام آباد بلا لیا۔ محمود الرشید پنجاب کی نمبر گیم سے متعلق وزیراعظم کو بریفنگ دیں گے، اس ملاقات میں سیاسی پلان کو حتمی شکل دی جائے گی۔ادھر گورنرپنجاب عمرسرفراز بھی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے اور آئندہ کےلائحہ عمل سے متعلق رہنمائی لیں گے۔ ذرائع کاکہناہے کہ گورنرپنجاب پارٹی کے آئندہ اجلاسوں میں بھی شریک ہوں گے۔