وفاقی حکومت

پنجاب، اسموگ کے باعث نافذ جزوی لاک ڈاﺅن میں تبدیلی

لاہور(عکس آن لائن) پنجاب حکومت نے اسموگ کے باعث لگائے جانے والے لاک ڈاﺅن میں تبدیلی کردی،صوبائی حکومت کے محکمہ پرائمری ہیلتھ کیئر پنجاب نے ترمیمی نوٹیفکیشن جاری کردیاجس میں کال سینٹرز اور انٹرنیشنل آئی ٹی سینٹرز کو بھی کام کی اجازت دی گئی ہے،

نوٹیفکیشن کے مطابق 8اضلاع میں مارکیٹس کو 9 اور 10 نومبر کو کھولنے کی اجازت دے دی گئی جب کہ شاپنگ مالز اور مارکیٹیں ہفتے اور اتوار کو بند رہیں گی، آج شاپنگ مال اور مارکیٹیں معمول کے مطابق کھلیں گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق ریسٹورینٹس، سنیما اور جِم بھی گزشتہ روز معمول کے مطابق کھلے رہے،نوٹیفکیشن کے مطابق فیصلے کا اطلاق لاہور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، قصور، گوجرانوالہ، نارووال، حافظ آباد اور سیالکوٹ پر بھی ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں