راولپنڈی (عکس آن لائن)چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج بہادری، باہمی تعاون اور قابلیت جیسے اوصاف کو برقرار رکھتی ہے، ان اوصاف کا اظہار دہشتگردی کے خلاف جنگ کے دوران بھی کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پبی میں بین الاقوامی پاکستان آرمی ٹیم سپرٹ کی اختتامی تقریب کا انعقاد ہوا جس کے مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل عاصم منیر تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاک فوج بہادری، باہمی تعاون اور قابلیت جیسے اوصاف کو برقرار رکھتی ہے،
ان اوصاف کا اظہار دہشتگردی کے خلاف جنگ کے دوران بھی کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مقابلوں سے پیشہ ورانہ مہارتوں کے اظہار اور ٹیم ورک سمیت دیگر صلاحیتوں کو بہتر بنانے کا موقع ملتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے مقابلے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارتے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ٹیموں کی پیشہ ورانہ مہارت اور بلند حوصلے کو سراہا۔آرمی چیف نے ٹیم کے شرکاء کو انعامات اور تمغوں سے بھی نوازا، اختتامی تقریب میں عالمی مبصرین اور شریک ممالک کے دفاعی اتاشیوں نے بھی شرکت کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق مقابلوں میں پاک آرمی کی 7اور 10بین الاقوامی ٹیموں نے حصہ لیا۔