مہنگائی

پاکستان کی برآمدات میں مسلسل 8 ویں ماہ بھی تنزلی

لاہور(عکس آن لائن )پاکستان کی برآمدات میں مسلسل 8ویں ماہ بھی تنزلی جاری ہے جو اپریل میں سالانہ بنیادوں پر 26.68فیصد سکڑ کر 2ارب 12کروڑ ڈالر رہ گئیں۔اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 10 مہینے (جولائی تا اپریل)کے دوران برآمدات 11.71 فیصد گر کر 23 ارب 17 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ برس اسی عرصے کے دوران 26 ارب 24 کروڑ ڈالر تھیں۔

اسی کے ساتھ ساتھ اپریل میں درآمدات بھی 55.67 فیصد کمی کے بعد 2 ارب 95 کروڑ ڈالر رہ گئیں جو گزشتہ برس اسی مہینے میں 6 ارب 66 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی تھیں، جولائی تا اپریل کے دوران درآمدات 28.44 فیصد کم ہونے کے بعد 46 ارب 88 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئیں جو گزشتہ برس اسی عرصے میں 65 ارب 51 کروڑ ڈالر تھیں۔مالی سال 2023 میں جولائی تا اپریل کے دوران تجارتی خسارے میں 39.62 فیصد تنزلی ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ برس کے 39 ارب 27 کروڑ ڈالر کے مقابلے میں 23 ارب 71 کروڑ ڈالر رہ گیا، اپریل میں سالانہ بنیادوں پر تجارتی خسارہ 77.98 فیصد گر کر 82 کروڑ کی سطح پر آگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں