کوئنز ٹائون (عکس آن لائن)پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم ڈنیڈن سے کوئنز ٹائون پہنچ گئی،پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم (آج) جمعرات کو ایک روز آرام کے بعد جمعہ سے ٹریننگ سیشن کا آغاز کرے گی۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ نو دسمبر کو کوئنز ٹان میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کو تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔