اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے مرکزی سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی مرکزی کونسل کا اجلاس 10مارچ2023ء برو ز جمعہ دن 2بجے کنونشن سنٹر اسلام آباد میں طلب کیاگیا ۔ اجلا س میں پارٹی کے مرکزی عہدیداران کا انتخاب عمل میں لایاجائیگا
۔ اجلاس میں صوبہ پنجاب، بلوچستان،سندھ،خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان،آزادکشمیر اور اسلام آباد کے مرکزی کونسل کے اراکین شرکت کریںگے۔اس کے علاوہ اجلاس میں پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ،مرکزی پارلیمانی پارٹی اور سینیٹرز بھی شرکت کریں گے۔
