ٹو بہ ٹیک سنگھ (عکس آن لائن ) ٹوبہ ٹیک سنگھ میں واٹر سپلائی کنکشن میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاںناجائز کنکشن ختم کرنے پر بااثر شخصیات کا کار پوریشن کے پلمبر بہیما نہ تشدد معطل کروا کر میونسپل کمیٹی افسران نے بے بنیاد جھوٹی ایف آئی آر درج کروا کر حوالات میں بند کروا دیا
تفصیل کے مطا بق کے مطابق شہریوں نے صوبائی محتسب اعلیٰ کو درخواست دیتے ہو ئے موقف اختیار کیا کہ بھاگٹ بنگلہ سے واٹر سپلائی کی16انچ بڑی پائپ لائن پر پونے تین سو زائد کنکشن ناجائزدیئے گئے ہیںجو کہ غیر قانونی ہیںجس کی وجہ سے شہر بھر کو پانی سپلائی شدید متاثر ہورہی ہے صوبائی متحسب اعلیٰ نے تحقیقات کے بعد بلدیہ کے اعلی حکام کو حکم دیا کہ270 ناجائزکنکشن غیر قانونی ہیں فوری کاٹ دیا جائے
اعلیٰ حکام کے حکم پر محمد یوسف پلمبر نے مقامی پولیس کو ساتھ لے جاکر270ناجائز کنکشن بند کر دیئےبا اثر سیا سی شخصیات نے کارپوریشن کے پلمبر محمد یوسف کو معطل کروادیا اور ریا ستی دہشت گردی کر تے ہو ئے بہیما نہ تشدد بھی کیا سرکاری پلمبر کے خلاف کسی قسم کی کوئی انکوائری شروع ہی نہیں کی اور نہ ہی اسے بحال کیا گیا بینہ طور پر جھوٹے بے بنیاد مقدمہ درج کروا کر گرفتارکروا دیا سرکاری پلمبر نے اپنے افسران سے کہا تھا ناجائز کنکشن لگوا نے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرایا جائے تو بلدیہ کے اعلیٰ افسران نے پرچہ کے آرڈ جاری کر دیئے لیکن اعلی افسران سیاسی شخصیات کے کہنے پر مقدمہ کے اندراج میں رکاوٹ ہیںسرکاری پلمبر یوسف شہریوں کے پانی کی سپلائی کو بہتر بنا نے کے جرم میں حوالات میں بند ۔